aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ادب میں داستانیں تہذیبی وثقافتی اقدار کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔حالانکہ ابتد امیں داستانوں کے مطالعے کو ذہنی واخلاقی صحت کے لیے مضر سمجھا گیا تھا۔ گذشتہ چند سالوں میں تنقیدی رویوں میں تبدیلیوں کے باعث داستانوں کے مطالعے کی افادیت و اہمیت واضح ہوئی ہے۔یہی سبب ہے کہ مختلف محققین و ناقدین نے داستانوں کے فنی اور موضوعاتی مطالعہ کرتے ہوئے ،اس کے محاسن و معائب بتائے ہیں۔ پیش نظر ایم حبیب خاں کی تنقیدی کتاب " اردو کی قدیم داستانیں " ہے۔ جس میں شامل تمام مضامین اردو کے قدیم داستانوں پر مبنی ہیں۔ان مضامین کے مطالعے سے اس عہد کے لوگوں کی تہذیب ،ثقافت ، رہن سہن ، سماجی ،سیاسی ،معاشی اور معاشرتی زندگی کا پتہ چلتا ہے۔طلسم نارنج،طلسم ہفت پیکر،طلسم خیال سکندری،کہانی رانی کیتکی اور کنور اودے بھان،باغ وبہار،باغ عشق،اردو داستانوں میں منظر کشی اور تکرار جیسے مضامین اردو کی قدیم داستانوں کےا سلوب اور موضوعات سے واقف کراتے ا ہم ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets