Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : طارق ہاشمی

ناشر : رنگ ادب پبلیکیشنز، کراچی

مقام اشاعت : کراچی, پاکستان

سن اشاعت : 2023

زبان : Urdu

صفحات : 169

معاون : اردو آرٹس کالج، حیدرآباد

تعاون : Dentsu ( ایک CSR پہل)

اردو کی سماجی لغت
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

طارق ہاشمی کا تعلق پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان سے ہے۔ آپ28 اگست 1970 کو پیدا ہوئے۔ آپ شاعر، نقاد اور اردو ادب کے استاد ہونے کے علاوہ ایک منفرد براڈکاسٹر بھی ہیں۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے شہر سے حاصل کی۔ بی اے گورنمنٹ کالج بھکر سے جب کہ ایم اے اردو اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی سے کیا، جس کے بعد ایم فل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے کیا۔ آپ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری پشاور یونیورسٹی سے  حاصل کی۔ ایڈورڈز کالج پشاور میں دس برس تدریس کے فرائض انجام دیے اور 2008 سے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ اردو سے وابستہ ہیں اور مجلہ "زبان و ادب" کے مدیر ہیں۔
آپ نے براڈکاسٹنگ کا سفرریڈیو پاکستان ڈیرہ اسمٰعیل خان سے شروع کیا۔ بعدازاں ریڈیو پاکستان لاہور اور پشاور سے وابستہ رہے۔ آپ نے پاکستان ٹیلی وژن سے بھی بعض دستاویزی پروگرام پیش کیے۔ آپ کی تصانیف درج ذیل ہیں:
زہراب( شاعری)،دل دسواں سیارہ ہے( شاعری)،دستک دیا دل( شاعری)
اردو غزل۔ نئی تشکیل ( تنقید)، اردو غزل کا بابِ ظفر ( تنقید) شعریاتِ خیبر۔ عصری تناظر( تنقید)
داغ دہلوی۔ مابعد نوآبادیاتی مطالعہ(تنقید)
فارغ بخاری۔ شخصیت اور فن ( تنقید)،مولانا صلاح الدین احمد۔ احوال و آثار( تنقید)،ڈاکٹر تحسین فراقی ۔ شخصیت و فن ( تنقید)
جدید نظم کی تیسری جہت( تنقید)،اردو نظم اور معاصر انسان( تنقید) 
محاسنِ کلامِ غالب از ڈاکٹر عبدالرحمٰن بجنوری ( تدوین)،ادب ، علامت اور جمالِ متن( تدوین)
نیلی دھند میں لپٹی شال (تدوین)

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے