aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب میں لغت نویسی کے اصول اور طریقہ کار کی نشان دہی کی گئی ہے اور اردو لغات کے تناظر میں ان کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے۔ اس میں اس پہلو پر بھی بحث کی گئی ہے کہ دنیا کی اہم قدیم اور پھر جدید زبانوں میں لغت نویسی کے محرکات کیا رہے ہیں۔ نیز یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عربی لغت نویسی سے اردو لغت نویسی پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اردو لغت نویسی کے ابتدائی نقوش کا سرسری طور پرجائزہ لیا گیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے یہ اندازہ کرنا دشوار نہ ہوگا کہ اردو زبان کے دقائق و لطائف اور لغت نویسی کے مباحث و مسائل پر نہایت باریک بینی سے لکھا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free