aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"اردو لغت تاریخی اصول پر" اردو زبان کی اپنی نوعیت کی ایک منفرد لغت ہے، یہ عظیم لغت 22 جلدوں پر مشتمل ہے اور اس میں دو لاکھ 64 ہزار الفاظ شامل ہیں۔ اس اردو لغت کا ماڈل اوکسفرڈ انگلش ڈکشنری کی طرز پر تیار کیا گیا جس کے تحت اردو کی ایک ایسی جامع لغت کی تدوین کی گئی جو محض لفظوں اور معنوں کا انبار نہیں بلکہ اردو زبان کے تاریخی، تہذیبی سفر کو آئینہ بھی دکھاتی ہے۔ یہ اس لغت کی اہم خصوصیت ہے۔ کسی بھی لفظ کی تشریح اس میں بنا سند یا حوالہ کے بغیر درج نہیں کی گئی۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی تیسری اور اردو زبان کی پہلی لغت ہے جس میں ہر لفظ کے معنی اور اعراب، اشتقاقات، محاورات، زمانے کے ساتھ اس لفظ میں آنے والے تغیرات اور لفظ کا پہلی بار کب، کس نے، کس جگہ استعمال کیا ہے درج کیا گیا ہے۔ اپریل 2010ء میں لغت تیار کرنے کی یہ مہم اس وقت اختتام پزیر ہوئی جب اس کی 22ویں اور آخری جلد شائع ہوئی۔ اِس اِدارے نے 52 سال کی محنت اور دیدہ ریزی کے بعد تاریخی اصول پر تیار کی جانے والے اردو لغت کا کام مکمل کیا۔ زیر نظر بیسویں جلد ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free