aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب میں ممتاز ادیبوں اور ماہرین کے ایسے مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے جنہوں نے اردو میں ادب اطفال اور ان کے مسائل کے بارے میں لکھا ہے۔ اس کتاب میں اردو میں بچوں کے ادب کا جو سرمایہ ہے اس کا تنقیدی جائزہ بھی لیا گیا ہے اور چند ایسی تجاویز اور مشورے بھی دیئے گئے ہیں جن سے معیاری ادب اطفال کی تخلیق ہو سکتی ہے۔ یہ تمام مضامین ماہنامہ " آموزگار " کے ادب اطفال نمبر میں شائع ہو چکے ہیں۔ اس کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر اسے کتابی صورت میں شائع کیا گیا ہے ۔ اس طرح اردو ادب میں ایک نئے سرمائے کا اضافہ ہوا۔ اگر دیکھا جائے تو یہ کتاب بچوں کے ادب پر ایک نہایت قیمتی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔ کتاب کے اختتام پر مصنف کا تعارف اور فوٹو دیا گیا ہے جس سے ان کی شخصیت کا پتہ بخوبی چل جاتا ہے۔