aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب دو حصوں پر مشمتل ہے۔ پہلے حصے کا آغاز "اردو کے اولین مختصر افسانے: ایک تحقیقی نظر" سے کرکے مصنف نے کتاب کی اہمیت کی طرف قارئین کی توجہ مبذول کرائی ہے ۔ اس کے بعد اردو افسانے کی نصف صدی پر محیط نشیب و فراز کو عالمانہ انداز میں بیان کیا ہے۔ اس حصے میں پریم چند کی کہانیوں پر مطالعہ پیش کرنے کے علاوہ احمد ندیم قاسمی جیسی شخصیتوں کی افسانہ نگاری پر کلام کیا گیا ہے ۔ نیز بیدی، کرشن چندر، اوپندر ناتھ اشک، جوگندر پال جیسے قد آور اشخاص کے فنی اسلوب پر بات کی گئی ہے۔ جبکہ دوسرے حصے کی ابتدا "اردو ناول کا تشکیلی دور" سے کی گئی ہے۔ دوسرے باب میں اردو کی ارتقاء اور ناول نگاری کی تشکیل و تکمیل پر محققانہ تجزیہ پیش کیا گیا ہے ۔ اس حصے میں پریم چند کی اردو کو مروجہ زاویوں سے ہٹ کرنئی جہت دینے اور افسانوی ادب کی تاریخ کو سماجی تاریخ کے مختلف ادوار و عوامل سے جوڑنے پر دقیق بحث شامل ہے ۔ آگے جدید اردو ناول میں اظہار اسلوب کے تجربے، پر روشنی ڈالی گئی ہے، نیز اردو ادب کے درخشاں ماہتاب قرۃ العین حیدر کی ادب میں انفرادیت ، مصطفٰی کریم کا تاریخ ساز ناول وغیرہ پر خامہ فرسائی کی گئی ہے ۔غرضیکہ اس کتاب کا مطالعہ اردو ادب کی ارتقاء اور مشہورادباء کی ادبی شاہکاریوں پر مکمل روشنی ڈالتی ہے۔