aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو تنقید کا منظرنامہ بہت دلکش بھی ہے اور پیچیدہ بھی۔ ادب میں تنقید کے کئی رنگ نظر آتے ہیں اور ہر رنگ کو اسرار ہے کہ وہی تنقید کا سب سے زیادہ سچا اور موزوں رنگ ہے۔ زیر نظر کتاب اردو میں کلاسیکی تنقید ہے۔ یہ عنوان چشتی کی تحقیقی اور تنقیدی کتاب ہے۔ اردو ادب میں عنوان چشتی ایک دانشور، سیرت نگار، شاعر، ماہر عروض اور استاد شاعر کے طو ر پر جانے جاتے ہیں۔ مذکورہ کتاب آٹھ ابواب پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ کتاب کی شروعات میں ایک جامع مقدمہ بھی شامل ہے جس میں انہوں نے تحقیق و تنقید کے فرق کو واضح کرتے ہوئے ان کی تعریف بیان کی ہے۔ باب اول "عروض میں صورت اور نام کے رشتے" کے عنوان کے تحت وتد مجموعی اور مفروقی کے فرق کو واضح کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک باب میں مراثی دبیر کا عروض کی روشنی میں جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets