aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سید بادشاہ حسین کی یہ کتاب اس معنی کر کافی اہمیت کی حامل ہے ،کہ انھوں نے اس کتاب میں ڈرامے کے حوالے سے جو کچھ بھی لکھا ہے ، وہ بڑی ہی بے باکی اور جرات کے ساتھ لکھا ہے ، مصنف کے ذہن میں ڈرامے کے بعد جو تاثرات قائم ہوئے ان تاثرات کو بلا تردد سپرد قرطاس کر دیا ، اس کتاب میں ڈراما کے تین ادوار ، قدیم، متوسط اور جدید دور کا تذکرہ کیا گیا ہے ،ان تینوں ادوار کی کیا خصوصیات ہیں ، ان ادوار کے ممتاز ڈرامہ نگار کون کون ہیں، اور ان ادوار میں کون کون سی اہم تصانیف منظر عام پر آئیں ان سب کا تذکرہ بڑی سلیقگی سے کیا گیا ہے ، فن ڈراما نگاری ،ڈراما اور تھیٹر کے مابین ربط ،اور ترقی یافتہ ممالک کے ڈرامے اور تھیٹر کا ذکر کیا گیا ہے، مصنف کے نزدیک اس کتاب کا مقصد اردو میں ڈراما نگاری کی حالت کو پیش کرنا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free