aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"اردو میں حمد ومناجات" محترم ڈاکٹر سید یحییٰ نشیط کا ایک ایسا منفرد تحقیقی کارنامہ ہے ۔ جس کے سبب آپ کی شخصیت دنیاے اردوادب میں حمدیہ و مناجاتی شاعری کے اولین ، باضابطہ محقق و ناقد کے روپ میں سامنے آئی ہے۔سید یحییٰ نشیط نے اردو کے قدیم و جدید شعرا کے کلام پر ناقدانہ نظر ڈالتے ہوئے ان میں موجود ادبی و فنی اور دینی و علمی خوبیوں کو تلاش کیا ہے۔ "اردو میں حمدیہ شاعری : تاریخ و ارتقا " میں انھوں نے مذاہبِ عالم میں خدا کے تصور پر بحث کی ہے اور بتایا ہے کہ ہر مذہب میں کسی نہ کسی طو ر پرخدا کے تصور کے ساتھ اس کی حمد و ثنا کا تصور بھی موجود ہے۔ روم و یونان ، عراق و مصر ،ہندوستان اور کالڈیا کے علاوہ عیسائیت اور اسلام میں خدا کے تصوراور خدا کی تعریف و توصیف کی توضیح کے ساتھ موصوف نے اس بات کا بھر پور خیال رکھا ہے کہ اردو میں حمد یہ شاعری کا ارتقا قارئین کی نظروں میں آجائے ۔ ادب میں اس صنف کا تعین کرنے اور سمت و رفتار کا جائزہ لگانے کے لیے موصوف نے عربی و فارسی ادب میں حمدیہ شاعری کا اجمالی جائزہ بھی پیش کیا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets