aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "اردو میں جدید شعری روایت: تسلسل اور انحراف" شاہینہ تبسم کی تصنیف ہے۔ اس کتاب کو انھوں نے چھ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے باب میں جدید اردو شاعری کا پس منظر بیان کیا گیا ہے۔ دوسرے باب میں جدید اردو شاعری کا عبوری دور بیان کیا گیا ہے۔ اس باب میں 1947ء سے لیکر 1960 تک کی جدید شاعری کا تنقیدی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ تیسرے باب میں جدیدیت کے مضمرات بیان کیے گئے ہیں جس کے تحت مغرب کے کچھ اہم نظریات و میلات کے حوالے سے بحث کی گئی ہے۔چوتھے باب میں جدید نظم کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔ پانچویں باب میں جدید غزل کا تنقیدی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔ جبکہ چھٹا اور آخری باب ماحصل ہے جس میں جدید اردو شاعری کا مجموعی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets