aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رپورتاژ ایک فرانسیسی لفظ ہے۔ رپورتاژ نگاری اردو نثر کی جدید ترین صنف ہے جس میں فنی طور پر علمی مجلسوں، ادبی محفلوں، سیمیناروں، کانفرنسوں اور اجتماعات کی روداد پیش کی جاتی ہے۔ اردو میں با قاعدہ رپورتاژ نگاری کا ارتقا ترقی پسند مصنفین کے ہاتھوں ہوا۔ رپورتاژ ایک ایسی صنف قرار پاتی ہے جس میں صحافتی انداز اور امورخانہ شعور کے ساتھ ساتھ تاثرات اور احساسات کا اظہار کچھ اس انداز سے ہوتا ہے جس کی وجہ سے بیان میں ادبیت اور رومانیت کی روداد ایک جذباتی تصویر کو ابھارتی ہے۔ اسی خصوصیت کی وجہ سے رپورتاژ ایک غیر افسانوی صنف نثر ہونے کے با وجود افسانوی انداز کی کارفرمائی کے ذریعے اپنی انفرادیت کا لوہا منواتی ہے۔ زیر نظر کتاب "اردو میں رپورتاژ نگاری" عبد العزیز کی مرتب کردہ کتاب ہے۔ یہ کتاب 1977 میں شائع ہوئی تھی۔ یہ کتاب رپور تاژ کے حوالے سے نقش اول کی حیثیت رکھتی ہے اور رپور تاژ کے تنقیدی مطالعے کی سطح پر پیش رو شمار کی جاتی ہے۔
Browse here the top ebooks collected by Abdul Aziz. Find here the famous Abdul Aziz ebooks collection selected by Rekhta for Urdu Ebooks readers. This page features the top collection of ebooks contributed by Abdul Aziz.