aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو شاعری میں صوفیانہ خیالات ہی نے وہ تقدس بخشا جو آج شرفِ قبولیت حاصل کر رہا ہے،محمد طیب ابدالی نے اس کتاب میں قرآن مجید کی روشنی میں تصوف کی حقیقت پر روشنی ڈالی ہے ، صوفیائے کرام اور قان کے سلاسل پر بحث کی گئی ہے، اردو میں صوفیانہ شاعری کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے شمالی ہند، گجرات اور دکن کے قدیم اردو شعراکے کارناموں کا تذکرہ ہے اور مثنویوں میں پائے جانے والے صوفیانہ خیالات پر روشنی ڈالی گئی ہے ، اردو غزل اور تصوف اس کتاب کا اہم موضوع ہے۔