aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب میں اٹھارھویں صدی عیسوی سے لے کر ۱۹۴۷ء تک اردو میں تاریخ نگاری کی تاریخ کی ابتدا اور ارتقا کا مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔ تاریخ نگاری کے نقطہ نظر سے یہ کتاب انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ کتاب میں تاریخ نگاری کے اہم ترین عناصر مثلاً واقعات کی صحت و استناد کی لازمیت اور ربط و تسلسل کا اہتمام پایا جاتا ہے۔ اس میں متعلقہ کتابوں کا حوالہ فرداً فرداً دیا گیا ہے اور اس کی افادیت و اہمیت کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے،کسی کسی جگہ پر قلمی کتابوں کا بھی حوالہ ہے ، ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ یہ کتاب کس کتب خانے میں محفوظ ہے۔ کتاب کو پانچ ابواب پر منقسم کیا گیا ہے اور ہر باب کے تحت ٖفصول ہیں اور آخر میں تین ضمیموں میں کچھ اہم مخطوطات ، ان کے عکوس کے علاوہ کچھ نادر مواد دستیاب کرائے گئے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free