aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پروفیسر صغری مہدی مشہور و ممتاز افسانہ نگار، ادیب اور ناول نگار تھیں۔ انہوں نے اس کتاب میں سماج میں عورتوں کے رتبے اور مقام کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ کتاب میں کل پانچ ابواب ہیں۔ پہلے باب میں ہندوستان میں جدید دور کی ابتدا پر بات ہوئی ہے، دوسرے باب میں مختلف مذاہب میں عورت کا مقام ، تیسرے باب میں انیسویں صدی میں ہندوستان میں سماجی حیثیت، چوتھے باب میں آزادی نسواں کی تحریک، پانچویں باب میں اردو ناول میں عورت کی سماجی حیثیت کے علاوہ دیگر موضوعات جیسے تعلیم ، پردہ، بیوہ کے مسائل، طوائف کا مسئلہ، تعدد ازدواج وغیرہ پر محققانہ بحث ہوئی ہے۔ آخر میں کتابیات کے عنوان کے تحت حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ کتاب کے مضامین میں جامعیت اور انداز موثر ہے ۔پڑھنے والے کے لئے اسے پڑھنے کے بعد اس کے پیغام کو تسلیم کرنے سے انکار کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔