aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ادب کے دیگر اصناف سخن کی طرح اردو نظم نے بھی مختلف ادوار میں عروج و زوال دیکھا ۔عہد بہ عہد مختلف تحریکات و رجحانات کے تحت اس میں موضوعاتی اور ہئیتی اعتبار سے تبدیلیاں رونما ہوئیں۔پیش نظر کتاب میں تنقیدی عمل کے تحت اردو نظم کی تفہیم و تحسین کی کوشش کی گئی ہے۔اردو میں جدید نظم نگاری کی ابتدا انیسویں صدی کے وسط کے فورا بعد آزاد اور حالی کی نظم جدید کی تحریک سے ہوئی ہے۔اس دور میں نظم جدید کا تصور انگریزی نظموں کے بعض نمونوں کی دستیابی سے متعارف و مروج ہوا، اور پھر موجودہ عہد تک ایک صدی سے زیادہ عرصے کے دوران اردو نظم بلوغ او رترقی کی منزلوں سے گذرتی رہی،اور آج اردو شاعری میں نظموں کا قابل توجہ ذخیرہ موجودہے۔کتاب ہذا میں منتخبہ نظموں کے تجزیے بھی پیش کیے گئے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free