aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "اردو ناول اور آزادی کے تصوات" ڈاکٹر مدمح عارف کی تصنیف ہے۔ یہ تصنیف اردو ناول کے اہم ترین کرداروں کو ان کے مخصوص سماجی وانفرادی تناظر میں پیش کرتی ہے، جسے مختلف طریقے سے واضح کرنے کی عمدہ کوشش کی ہے۔ زیر تبصرہ یہ ضخیم کتاب جو پیش لفظ، دیباچہ، نو ابواب، تلخیص، نتائج، اور کتابیات پر مشتمل ہے ان کے عنوانات حسب ذیل ہیں۔ باب اول تعارف۔ باب دوم پس منطری مطالعہ۔ باب سوم آزادی کے تصورات۔ باب چہارم بر صغیر اور تصورات آزادی۔ باب پنجم انیسویں صدی، نمایاں ناول نگار، تصوراتِ آزادی۔ باب ششم پریم چند اور تصورات آزادی۔ باب ہفتم جنگ عظیم کے بعد دیگر اہم ناول نگار اور تصورات آزادی۔ باب ہشتم آزادی کے بعد تصورات اور تعبیریں۔ باب نہم ماحصل۔ تلخیص۔ نتائج۔ کتابیات۔ مجموعی طور پر اردو ناولوں میں ابھرنے والے آزادی کے تصورات پر کئی جہتوں سے تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets