aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کسی زبان کی لغت اس زبان کے بولنے والوں کے مزاج وافکار کی آئینہ دار ہوتی ہے کیونکہ یہ ملک و قوم کے بہترین دماغوں کی برسوں کی مسلسل کوشش کانتیجہ ہوتی ہے ۔اس لیے کسی بھی زبان کی ثروت مندی اور ترقی کے معیار کااندازہ اس کے ذخیرہ الفاظ کی وسعت ، ہمہ گیری اور تنوع سے لگایاجاتاہے۔ اردو لغت نویسی کاعمل بھی اتناہی قدیم ومسلسل ہے جتنی کہ خود اردو زبان و ادب کی تاریخ بلکہ اردو زبان کے ابتدائی شواہد توہمیں برصغیر کی قدیم فارسی وعربی لغات میں بھی ملتے ہیں ، زیر نظر کتاب اردو سے فارسی لغت ہے ، اس لغت فارسی کے وہ الفاظ ذکر نہیں کیے گئے ہیں جو اردو میں ہو بہو استعمال ہوتے ہیں ،طلباء اور قارئین کی آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے کتاب کو اسم ، مصدر ، اور محاورات وغیرہ کو الگ الگ ابواب میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔