aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
افضل مصباحی نے اس کتاب میں آزادی کے بعد اردو صحافت کی صورت حال کا مطالعہ پیش کیا ہے، گویا کہ آزادی کے بعد کی اردو صحافت کی ایک مختصر تاریخ ہے اردو صحافت کا سماجی ترقی میں کیا کرداررہا، پرنٹ میڈیا اور الکٹرانک میڈیاپر بھی گفتگوکی ہے، ساتھ ہی ساتھ جنگ آزادی میں اردو صحافت کا جو گراں قدر کارنامہ رہا ہے اس کی امتیازی خصوصیات بیان کیں ہےاور ان صحافیوں اورقلم کاروں کے حوالے سے بھی کفتگو کی ہے، جن کا کردار بے حد اہم رہا،اس کتاب میں آزادی کےبعد ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے شایع ہونے والے، اردو اخبارات پر تحقیقی نگاہ ڈالی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 1947 سے 2000ء تک شائع ہونے والے اخبارات کی تفصیل شامل کی گئی ہے، مزید براں الگ الگ ریاستوں میں اردو صحافت کا کیا کرداررہا ہے اسے اجاگر کیا ہے، جس سے آزادی کےبعدہندوستان میں اردو صحافت کی ایک تاریخی تنقید ابھر کر آگئی ہے ، بہر کیف کتاب میں طرز تحریر استدلالی اور معروضاتی ہے، ملک کے گوشے گوشے کی صحافتی تاریخ پیش کرنے کی وجہ سے اس کتاب کو ماخذ کی حیثیت حاصل ہو چکی ہے۔