aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سید ضیاء اللہ کی تصنیف ہے ۔جو کرناٹک اردو اکاڈمی کی جانب سے شائع ہوئی ہے۔جس میں اردو اخبارات ،کو بہتر سے بہتر اشاعت سے متعلق مختلف تکنیکی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔جس کے لیے مصنف نے اردو صحافت کا موازانہ دیگر زبانوں کے صحافت سے کرتے ہوئے ،صحافت زبان ،فصاحت و بلاغت ،لفظ و معنی کی صحت ،روزمرہ و محاورہ،جملوں کی ساخت،ادارت ،اداریہ نویسی،سرخیاں ،پروف ریڈنگ وغیرہ کی اہمیت اور اسے بہتر سے بہتر بنانے کے مختلف طریقے بتائے گئے ہیں۔جس سے اردو صحافت کو بہتر سے بہتر بنایاجاسکتا ہے۔اردو اخبارات میں خاص خبروں کو دیگر زبانوں سے ترجمہ کیا جاتا ہے۔خبروں کے ترجمے کا یہ کام بہت اہم ہوتا ہے ۔ صحیح ترجمہ کرنا نہایت ہی ضروری اور اہم ہوتا ہے۔زیر نظر کتاب اسی موضوع پر نہایت ہی اہم اور کار آمد گفتگو سے مزئین ہے۔جو اردو صحافت اورادارت کو بہتر سے بہتر بنانے میں مفید ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets