aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب میں "اردو شاعری میں اسلامی تلمیحات "کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسلامی تلمیحات میں جو صحیح و غلط تصورات خلط ملط ہوگئے ہیں خاص طور پر اردو شاعری میں مستعمل اسلامی تلمیحات رطب و یاس کا مجموعہ بن گئے ہیں اور صحیح و غلط تصورات کی تفریق دشوار ہو گئی ہے۔، اسی صحیح و غلط کی وضاحت و تفصیل اور تعیین و تحقیق کو مطمح نظر رکھ کر کتاب ہٰذا کا مقالہ لکھا گیا ہے۔ جس پر پی ایچ دی کی ڈگری تفویض ہوچکی ہے۔ اس میں تلمیحات کے حقیقی پس منظر، ان کے صحیح ماخذ و مصدرکی تلاش وجستجو اور مطلوبہ معانی کے جواز و عدم جواز کا ثبوت فراہم کیا گیا ہے۔ کتاب میں موجود مستعمل اسلامی تلمیحات کا احاطہ اور متوقع تلمیحات کی نشاندہی کرنے کی کامیاب سعی کی گئی ہے جو یقیناً قاری کے علم و فہم میں وسعت کا باعث ہے۔