aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"اردو شاعری میں نرگسیت" سلام سندیلوی کی تحقیقی کتاب ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے نرگسیت کا مفہوم ، اردو شاعری میں خود داری، ،خود پسندی، جذبئہ محبوبیت، ہم جنسی، اسی طرح اردو شاعری میں قوت اور تخلیقی خواہش کا اظہار، اردو شاعری میں تصوریت، اردو شاعری میں طلب جاہ و حشمت کا رجحان اور اردو شاعری میں دنیا سے کنارہ کشی کا رجحان جیسے نایاب عنا وین پر تحقیق پیش کی ہے۔ مصنف نے کتاب کا انتساب جگر مراد آبادی کو کرتے ہوئے لکھا ہے کہ"انتساب، جگر مرادآبادی کے نام جن کے نرگسی رجحان نے مجھ کو اس موضوع پر قلم اٹھانے کی طرف مائل کیا۔ واضح رہے کہ نرگسیت ایک نفسیاتی عارضہ ہے، اپنی ذات سے حد درجہ محبت اور خود ستائشی کا جذبہ نر گسیت کی ایک شکل کہلاتی ہے۔ زیر نظر کتاب میں اردو شاعری میں اس طرح کے خیالات کا مطالعہ کرنے سے اندازہ ہوگا کہ اردو شاعری کس حد تک نرگسیت کا شکار ہوئی ، یا پھر اردو شاعری میں جو نرگسیت ہے اس کو کس درجے کی نرگسیت کہا جا سکتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets