aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مغلیہ سلطنت 1526ء سے 1857ء تک برصغیر پر حکومت کرنے والی ایک مسلم سلطنت تھی۔ جس کی بنیاد ظہیر الدین بابر نے 1526ء میں پہلی جنگ پانی پت میں دہلی سلطنت کے آخری سلطان ابراہیم لودھی کو شکست دے کر رکھی تھی۔ مغلیہ سلطنت اپنے عروج میں تقریباً پورے برصغیر پر حکومت کرتی تھی، یعنی موجودہ دور کے افغانستان، پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے ممالک پر مشتمل خطے پر انکا دور دورہ تھا۔-مغلیہ سلطنت کے دور میں اردو عوام کی زبان تھی۔ جبکہ سرکاری کام کاج کے لیے فارسی کا استعمال کرتے تھے۔ ولی اورنگ آبادی اورنگ زیب کے دورِ حکومت میں دہلی آئے۔ یہ اردو میں بڑے پیمانے پر شعروشاعری کا باعث بن گیا، زیر نظر کتاب میں شہناز بیگم جوکہ ایک مؤرخہ کی حیثیت سے جانی جاتی ہیں ،انھوں نے اٹھارویں صدی کے سیاسی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے مغلیہ حکومت کے زوال کے اسباب و عوامل بیان کئے ہیں، ساتھ ہی ساتھ اس دور کی اردو شاعری میں غزلوں ، مثنویوں اور خاص طور پر شہر آشوب اور ہجویوں میں ان واقعات کی درد انگیز عکاسی کی گئی ہے ، مصنفہ نے ان ادبی مآخذ کو سامنے رکھتے ہوئے اسی دور کے زوال کا تجزیہ کیا ہے۔کتاب میں خصوصی طور پر شہر آشوب کے حوالے سے مغل حکومت کے زوال پر مختلف پہلؤں سے روشنی ڈالی گئی ہے۔