aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عربی اور فارسی ادب میں واقعۂ کربلا اور قربانیِ شبیرؑ کے موضوع پر قدیم زمانے سے شعر و ادب میں واضح طور پر فلسفۂ حق و باطل کو بیان کیا گیا ہے۔ اپنوں بیگانوں سبھی نے نواسۂ رسولؐ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ دانش وروں اور شاعروں نے اپنے قلم کے جوہر دکھائے ہیں۔ اردو شعر و نثر میں کربلا کو حق و باطل کا ایک اہم استعارہ سمجھا جاتا رہا ہے۔ زیر نظر کتاب اردو شاعری میں واقعات کربلا ، نسیم نکہت کی تحقیقی کتاب ہے، اس کتاب کو انھوں نے آٹھ ابواب میں تقسیم کیا ہے، پہلے باب میں آپ ﷺ کے زمانے سے لیکر حجرت علی کے دور اور اما م حسن و حسین رضی اللہ عنہما سے متعلق تفصیلی بحث کی گئی ہے،دوسرے باب میں مرثیوں کا مطالعہ کیا گیاہے، تیسرے باب میں اردو شاعری کے ابتدائی دور سے لیکر بیسویں صدی تک کے ان شعرا کا مطالعہ پیش کیا گیا ہے جن کے کلام میں کربلا کے واقعہ کا ذکر ملتاہے۔چوتھے باب میں بیسویں صدی میں ہندوستان کی سیاسی،سماجی اور معاشی حالات کا جائزہ لیا گیاہے،پانچویں باب میں اردو شاعری مین واقعات کربلا (1901 سے 1936 تک) چھٹے باب میں ترقی پسند شعرا میں واقعات کربلا ، ساتویں باب میں جدیدت سے متاثر شعرا کے کلام میں واقعات کربلا،اور آخری باب میں دور جدید کی شاعری مین واقعات کربلا کا ذخر کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets