aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب ڈرامے کے تاریخ و ارتقاء کے حوالے سے ہے، اس کتاب میں ڈرامے کے فن ، ڈرامے کا آغاز و ارتقاء،اور بر صغیر میں اردو ڈرامے کے ظہور اور اس کے مختلف ادوار پر بحث کی گئی ہے۔ ڈاکٹر اے بی اشرف نے ڈرامے کی فنی حیثیت کے حوالے سے مختلف ادوار پر روشنی ڈالی ہے، ساتھ ہی ساتھ ڈرامے کی ابتدائی صورتوں سے لیکر کتاب کی تصنیف تک ہونے والی تبدیلیوں پر بحث کرتے ہوئے، مصری، چینی، یونانی، اور قدیم سنسکرت ڈراموں کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا ہے۔