aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب میں اردو تنقید کی تاریخ کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ کتاب کی ابتدا میں عربی اور فارسی کے اصول نقد، فارسی کے اصول اور پھر اردو تنقید کی ابتدا پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کے بعد اردو تنقید کے مباحث کو تین ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے اور تینوں ادوار کے ادیبوں اور نقادوں کو تحقیقی دائرے میں لانے کی سعی ہوئی ہے۔ کتاب ہٰذا میں غدر کے بعد کا پرانا اسکول اور ترقی پسند مصنفین کی تنظیم اور اس کے بعد کا بیان بھی درج ہے ۔اس باب میں غدر کے بعد کی اردو میں لفظی حسن کے ساتھ مفاہیم میں معنویت پر ارتکاز ملتا ہے ، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غدر کے ماقبل کے دور میں خیال سے زیادہ الفاظ پر زور دیا جاتا تھا اور تب معنی اور مواد نے اسلوب بیان اور رنگینیٔ ادا کے سامنے ہتھیار دال دیئے تھے ۔ مگر یہ صورت حال غدر کے بعد تبدیل ہوگئی ۔ کتاب کی مباحث میں طبقات شعرائے ہند اور نقادوں سمیت چند اہم مشہور کتابوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔