aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تھیسارس یونانی زبان سے انگریزی میں آیا ہے اور اسکا بنیادی مطلب تھا ذخیرہ یا خزینہ۔ بعد میں یہ لفظ ’خزینہء الفاظ‘ کے معنوں میں استعمال ہونے لگااور آج ہم تھیسارس سے مراد ایک ایسی ڈِکشنری لیتے ہیں جسکا بنیادی کام لفظ کا مطلب بتانے کی بجائے مطلب کا لفظ بتاناہے، یعنی عام ڈِکشنری کی طرح الفبائی ترتیب میں لفظوں کا مطلب بیان کرنے کی بجائے تھیسارس ہمیں مختلف موضوعات اور تصورات کے بارے میں مناسب لفظوں کی فہرستیں مہیا کرتا ہے۔ تھیسارس میں محض متبادلات ہی درج نہیں ہوتے بلکہ جہاں جہاں ممکن ہو متضاد المعانی الفاظ کی فہرست بھی درج کی جاتی ہے اور لفظ کو اسکی مختلف قواعدی حالتوں میں پرکھا جاتا ہے یعنی اگر وہ فعل کے علاوہ اسم یا اسم صفت کی صورت میں بھی استعمال ہوتا ہے تو وہ تمام شکلیں بھی بیان کی جاتی ہیں۔اس لحاظ سے زبان کے ہر طالبِ علم کے لئے تھیسارس کا مطالعہ انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے چنانچہ اس کتاب یعنی اردو تھیسارس میں اردو کے ہم جنس، ہم نوع اور باہمی مناسبت رکھنے والے الفاظ و مترادفات ،ان کی صرفی شکل اور ان کے متضادات وغیرہ کا ذخیرہ ملے گا۔ زیر نظر کتاب کو رفیق خاور نے مرتب کیا ہے۔انھوں نے راجٹ کی انگریزی تھیسارس کو اردو میں تقریبا بارس سال کی محنت کے بعد تیار کیا اور یہ کتاب 1993 میں مکمل کی تھی اور مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد نے 1994 میں اس کتاب کو شائع کیا تھا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets