aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو زبان کو یہ شرف حاصل رہاکہ وہ کسی بھی عہد میں جمود کا شکارنہیں ہوئی دیگر ثقافتوں کے زیر اثرہر عہد میں اس زبان میں نئے الفاظ شامل ہوتے۔ اردو ہندوستان کے مخصوص علاقوں میں رہنے والے مسلم اور غیر مسلم کی زبان تھی، اردو کے بڑے بڑے غیر مسلم مشہور شعرا،ادباصحافی مصنفین گزرے ہیں اورآج بھی ہیں۔ فتح محمد ملک نے زیر نظر کتاب میں موجودہ دور میں اردو رسم الخط پر ہورہے اعترضات، اور اردو رسم الخظ کو مٹانے کی کوششوں کو پامال کرنے کے لئے یہ ایک اہم کام انجام دیا ہے۔ تقریبا پانچ سو صفحات پر مشتمل اس کتاب میں اردو کے مایہ ناز محققین کے مضامین شامل کئے ہیں، اردو کی بلند و بالا شخصیتوں کے مضامین اردو ہندی تنازع، اور اردو کے بنیادی ڈھانچے کو بیان کرتے ہیں، کتاب میں مولوی عبد الحق سے لیکر شمس الرحمن فاروقی، مرزا خلیل احمد بیگ، ڈاکٹر جمیل جالبی، سید مسعود حسین رضوی ادیب اور ڈاکٹر مغنی تبسم جیسی بہت ساری عظیم شخصیتوں کے تحقیقی مقالے پیش کئے گئے ہیں، اردو زبان سے عقیدت رکھنے والے ہر شخص کو اس کتاب سے استفادہ کرنا چاہیے تاکہ ہم اردو زبان کے بنیادی ڈھانچے سے واقف ہو سکیں اور اردو زبان کے رسم الخط کے حوالے سے ہورہی ناکام کوششوں کو سمجھ سکیں۔