aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس مجموعہ میں تمام معروف شعراء کے منتخب کلام کو جمع کردیا گیا ہے ۔ان اچھے اشعار میں بھی جن کے شعر بہت اچھے ہیں ،ان کے نام کے نیچے علامت کے طور پر لکیر کھینچ دی گئی ہے۔ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اشعار تک آسانی سے پہنچنے کے لئے حروف تہجی کے حساب سے ترتیب رکھی گئی ہے۔ چونکہ یہاں صرف معیاری اور چنیدہ اشعار کی ہی گنجائش ہے ،اسی لئے مصنف نے کسی کسی حرف کے تحت چند اشعار ہی بلکہ " ڈ " اور "ظ" کے تحت تو دو دو اشعار کا ہی انتخاب کیا ہے۔ اس سے انتخاب میں سخت شرطوں کا اشارہ ملتا ہے۔ بہر کیف یہ مجموعہ جس کا آپ مطالعہ کررہے ہیں ، نئے انداز کی ایک پیشکش ہے۔ اگر شعراء کے منتخب اور اچھے اشعار پڑھنے کو دل چاہے تو اس کتاب کا مطالعہ شروع کردیجئے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free