aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردوزبان ایک مخلوط زبان ہے۔جودہلی اوراس کےاطراف کےعلاقےمیں پیدا ہوئی۔جوکھڑی بولی،برج بھاشا،فارسی،عربی اورکئی مقامی بولیوں کےملاپ سے وجود میں آئی۔مختلف ادوارمیں کئی مدارج طے کرتے ہوئے،ایک ترقی یافتہ زبان بن گئی ہے۔”اردوزبان کی تاریخ کا خاکہ“اس کتاب میں اردوزبان کی ابتدا،اس زبان پر دیگر زبانوں کےاثرات،عہد قدیم،عہد وسطیٰ اورعہد جدید میں اردو زبان کا ارتقاء کا تفصیلی جائزہ لیا گیاہے۔اس کےعلاوہ ہندوستان کی جدیدزبانوں کی گروہ بندی،اورہندوستانی زبان کاعہد بہ عہدارتقاکا جائزہ بھی اس کتاب میں شامل ہے۔اس کتاب کےمطالعہ سےاردوزبان کی تاریخی خاکہ واضح ہوجاتاہے۔