aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
’اصول دھرم شاستر‘ سماج جس تہذیب کے تابع ہے وہ اس کا مذہب ہے اور وہ مہذب کہلاتا ہے۔ ظاہر ہے اس کا ایک مستقل نظام ہے اور نظام سے زندگی کے اصول وضع ہوتے ہیں۔ اس کی ضرورت اس لئے پڑتی ہے کہ سماج ایک فرد کا نام نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعہ ایک پوری قوم کی جانب اشارہ ملتا ہے۔ لہٰذا قوم میں جتنے افراد ہوسکتے ہیں ممکن ہے اتنے ہی خیالات بھی ہوسکتے ہیں۔ خیالات میں تفریق تضاد کو جنم دیتی ہے اور تضادات ہمیشہ حل طلب ہوتے ہیں۔ اس کے لئے ضابطے تشکیل پاتے ہیں اور ان ضابطوں کو ہی عرف عام میں قانون کہا جاتا ہے۔ ترجمہ پر مبنی کتاب ’اصول دھرم شاستر‘ میں زندگی جینے کے ساتھ ساتھ سماج میں جائداد سے متعلق پیدا ہونے والے تضادات کے لئے قوانین کی وضاحتیں پیش کی گئی ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets