aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"اصول نفسیات"امریکی فلسفی اور ماہر نفسیات سر ولیم جیمس کی مایہ ناز کتاب ہے،سرولیم جیمس ریاستہائے متحدہ میں نفسیات کا کورس پیش کرنے والے پہلا معلم تھے، سر ولیم جیمس کو انیسویں صدی کے آخر میں امریکہ کے سب سے بااثر فلسفیوں میں سے ایک شمار کیا گیا، اور"فادر آف امریکن سائکالوجی" کا نام دیا گیا ہے،ان کی یہ کتاب اصول نفسیات کے شعبے میں ایک اہم تحریر ہے، اس کتاب کو نفسیات کی تاریخ میں سب سے زیادہ کلاسک اور با اثر متن میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، زیر نظر کتاب سر ولیم جیمس کی کتاب کے اردو ترجمہ کی پہلی جلد ہے جسکو مولوی احسان احمد نے انجام دیا، ترجمہ کی زبان نہایت سادہ، الفاظ آسان اور اسلوب شستہ ہے۔