aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اصول المقصود صوفیہ قلندریہ پر لکھی گئی ایک نادر کتاب ہے جس میں سب سے پہلے قلندریہ صوفیہ کی اصل اور ان کا سلسلہ بیان کیا گیا ہے جو پڑھنے پر موہوم کہانی محسوس ہوتا ہے مگر صوفیہ قلندریہ ہمیشہ سے اسی طرح کی زندگی گزارتے ہیں اور اسی طرح کے واقعات کی بھر مار ان کے یہاں دیکھنے کو مل جاتے ہیں جس سے استعجاب رفع ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد صوفیہ قلندریہ کے یہاں کس طرح سے اعمال و افعال اور چلہ کشی اور جاروب کشی کی جاتی ہے وغیرہ کا ذکر کیا گیا ہے اور معروف قلندر صوفیہ کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔