Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

by

والمیک رامائن (کشکندھا کانڈ)

بطرز ناول

by

مصنف :

اشاعت : 001

ناشر : مطبع برن پرکاش، بلند شہر

مقام اشاعت : بلند شہر, انڈیا

سن اشاعت : 1899

زبان : Urdu

موضوعات : مذہبیات

ذیلی زمرہ جات : ہندو ازم

صفحات : 65

مترجم : منشی سکھ دیال شوق

معاون : حیدر علی

والمیک رامائن (کشکندھا کانڈ)
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

راماین سات کانڈز (بابوں) میں تقسیم ہے، جن میں ہر باب میں الگ الگ واقعات اور اہم تعلیمات بیان کی گئی ہیں۔ انہیں میں سے ایک "کشکندھا کانڈ" ہے۔ اس کانڈ میں شری رام چندر جی اور ان کے عظیم بھکت ہنومان جی کی ملاقات اور ان کے درمیان روابط کی تفصیلات بیان کی گئی ہے۔ ہنومان جی کا کردار رام کے لیے بے حد اہم ہے کیوں کہ وہ نہ صرف ایک وفادار خدمت گزار تھے بلکہ ان کی عزم و حوصلے کی داستانیں بھی اس کتاب کا اہم حصہ ہیں۔ "کشکندھا کانڈ" میں ایک اور اہم واقعہ کا ذکر ہے جس میں شری رام نے بالی کا ودھ کیا تھا۔ بالی اور سگریو دونوں بھائی تھے اور بالی نے اپنے بھائی سگریو کی بیوی کو طاقت کے زور پر اغوا کر لیا تھا۔ شری رام نے بالی کا ودھ کیا اور سگریو کو بالی کی جگہ بادشاہ بنایا۔ اس کانڈ کی ایک اور اہمیت یہ بھی ہے کہ یہاں سے راجہ سگریو کی حکمرانی کی ابتدا اور انگد کے ولی عہد بنائے جانے کا بھی ذکر ملتا ہے۔ اس کانڈ کو پڑھنا اور اس کا ورد کرنا پورے راماین کے ثواب کے برابر سمجھا جاتا ہے۔ یہ کانڈ انسانی فطرت، اخلاقی اصولوں اور طاقت کے غلط استعمال کے خلاف ایک واضح پیغام دیتا ہے۔ زیر نظر کتاب کو ناول کی طرز پر منشی سکھدیال سنگھ شوق نے اردو کا جامہ پہنایا ہے اور اس کی پہلی اشاعت 1899 میں مطبع برن پرکاشن، بلندشہر سے ہوئی تھی۔ اس کا اردو ترجمہ ایک اہم ادبی کارنامہ ہے اور "کشکندھا کانڈ" میں موجود مذہبی تعلیمات کے اثرات کو اردو ادب کے وسیلے سے عوام تک پہنچانے کا بھی ذریعہ ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے