aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شری رام جو کہ اجودھیہ کے راجا ہیں اور ان کو ہندو مذہب میں ایک مہا پروش کا درجہ حاصل ہے جن کی حکومت عدل و انصاف اور امن شانتی کا پرتیک مانی جاتی ہے، کے بعد ایک ایسا ہی بادشاہ جسے وکرم آدیہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کی حکمرانی عدل و انصاف پر مبنی حکمرانی تھی جس کی کتھائیں اور کہانیاں آج بھی ہندوستانیوں کے دلوں میں جانگزین ہیں۔ انہی کی متعدد کہانیوں پر مبنی یہ ایک تاریخی گاتھا ہے جس میں ان کے عدل و انصاف اور ان کی پرجا کے پرتی حسن سلوک کو دکھایا گیا ہے۔