aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حامدی کاشمیری ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں وہ بیک وقت افسانہ نگار،ناول نگار،شاعر ،مضمون نگار،محقق اور تنقید نگار کی حیثیت سے ادبی دنیا میں مشہور ہیں۔ ان کا پہلا افسانہ بہ عنوان" ٹھوکر" شعائیں ، دہلی میں توصیفی نوٹ کے ساتھ شائع ہوا ۔ اس کے بعد افسانہ نگاری کی مشق جاری رہی ۔ ان کے افسانے ’شاعر ، ’آجکل ،بیسویں صدی ، راہی ، شعائیں اور ،نقوش ِ لاہور وغیرہ میں چھپتے رہے۔ان کے افسانوں میں کشمیر کی کہانیاں ملتی ہیں، جن میں کشمیر کا ماحول اور مقامی رنگ جا بجا نظر آتا ہے۔ زیر نظر کتاب "وادی کے پھول"پروفیسر حامد کاشمیری کے افسانوں کا مجموعہ ہے۔اس مجموعہ میں ان کے لکھے ہوئے 16 افسانے شامل ہیں۔