aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "وجد شاعر اور شخص" یوسف ناظم کی مرتب کردہ ہے، اس کتاب میں سکندر علی وجد کی شاعری اور شخصیت پر مقالات شامل ہیں۔ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلے حصہ میں وجد کی شاعری پر مقالات شامل کئے گئے ہیں، جو وجد کے شعری مقام کو واضح کرتے ہیں، ان کی شاعری کے موضوعات پر روشنی ڈالتے ہیں، ان کی نظموں کی خوبیاں و خصائص واضح کرتے ہیں، ان کی شاعری کے جمالیاتی رنگ و آہنگ کو واضح کرتے ہیں، کاروان زندگی، ایلورا، اجنتا، رقاصہ ان کی اہم ترین نظمیں ہیں، ان کے حوالے سے بھی مضامین میں وقیع گفتگو شامل ہے، اس حصہ میں پروفیسر مسعود حسین، رشید حسن خاں، ظ انصاری جیسے بلند پایہ ادیبوں کے مضامین شامل ہیں۔ دوسرے حصہ میں ایسے مضامین شامل ہیں، جو وجد کے حالات زندگی اور شخصیت سے واقف کراتے ہیں، ان کے عادت و اطوار کو بیان کرتے ہیں، ان کے مزاج کی عکاسی کرتے ہیں، ان کی ذاتی خوبیوں کو واضح کرتے ہیں، اس حصہ میں جیلانی بانو، ڈاکٹر وحید اختر، وغیرہ کے مضامین شامل ہیں۔ شعری مجموعہ پر گفتگو بھی شامل کتاب ہے، کتاب کا مطالعہ وجد کی شاعری اور شخصیت سے بخوبی روبرو کراتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets