aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ولی دکنی سے آتش تک اردو شاعری کی روایت انتہائی تابندہ و درخشاں ہے۔ اسے بلا جھجک دنیا کے عظیم ادب کے ساتھا رکھا جا سکتا ہے۔ زیر نظر ولی سے آتش تک کتاب بھی اسی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے جس میں ایم حبیب خاں نے اردو کے چودہ نامور شعرا پر اردو کے اکابرین کے مضامین یکجا کر کے پیش کیے ہیں۔ اس کتاب کی اہم بات یہ ہے کہ ان اکابرین نے جن خیالات کو پیش کیا ہے، وہ روایت سے ہٹ کر کسی تکرار پر مبنی نہیں ہیں۔ ان میں تازگی تو ہے ہی، ساتھ ہی شگفتگی، انوکھا پن اور خلوص بھی نمایاں ہے۔