aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"وقت كا سفر"سٹیون ہاكنگ كی مشہور كتاب "اے بریف ہسٹری آف ٹائم" كا اردو ترجمہ ہے ۔جس كے مترجم ناظر محمود ہیں۔یہ كتاب ان عوامل كو بیان كرتی ہے۔جو روزمرہ زندگی میں ہمارے تجربے میں نہیں آتے اور نہ ہی اس كے بیشتر موضوعات كو تجربہ گاہ كی سطح پرثابت ہی كیا جا سكتا ہے۔مگر اس كے باوجود یہ موضوعات ایسے ہیں جو صدیوں سے انسان كو اپنی طرف متوجہ کر رہےہیں۔یہ كتاب بیسوی صدی كے آواخر میں لكھی گئی ہے۔جو فلسفہ اور سائنس كے مختلف موضوعات كا احاطہ كرتی ہے۔اس میں عام قاری كے لیے بہت سی معلومات موجود ہیں،جتنے دلچسپ اس كتاب كے متنوع موضوعات ہیں،ان سے اندازہ ہوتا ہے كہ مصنف كا ذہن كس طرح كام كرتا ہے۔مصنف نے اپنی اس کتاب میں طبعیات،فلكیات اور كونیات كےساتھ ساتھ انكے واضح حدود پر روشنی ڈالی ہے۔یہ كتاب ایك طرح سے خدا كے وجود اور لاوجود دونوں کے بارے میں ہے۔ كتاب كے صفحات لفظ خدا سے معمور ہیں ،ہاكنگ كی جستجو كا مقصد آئن سٹائن كے اس مشہور سوال و جواب کی تلاش ہے كہ كائنات كی تخلیق میں خدا كا اختیار كتنا تھا؟۔مجموعی طور پر كائنات كے مختلف اسرار و رموزسے پردہ اٹھاتی یہ كتاب فلسفہ اور منطق سے دلچسپی ركھنے والوں كے لیے مفید ہے۔