aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
انیس امرہوی نے اپنی کتاب "وہ بھی ایک زمانہ تھا" میں فلمستان سے جڑی شخصیات کو موضوع بنایا ہے۔ یہ قدآوار فلمی ہستیاں فلمی صنعت کے مختلف شعبوں سے وابستہ ہیں۔ممدوحین کے حیات کے منتخبہ واقعات کو پیش کرتے ہوئے مصنف نے فن اور شخصیت کومتنوع پہلوؤں پرروشنی ڈالی ہے۔فلمی دنیا کی عظیم شخصیات داداصاحب پھالکے،دیویکا رانی، مینا کماری،گرودت،پرتھوی راج ،اشوک کمار، پنکج ملک،محمد رفیع،سنجیو کمار وغیرہ جیسی عظیم فنکاروں کے حیات و کارناموں کا احاطہ کرتی یہ کتاب دلچسپ اور معلوماتی ہے۔ اس طرح یہ کتاب دستاویزی حیثیت کی حامل ہے۔ جس میں مذکورہ عظیم فنکاروں سمیت تقریباپچاس سے زائد شخصیات اپنے متنوع رنگوں کے ساتھ روشن ہیں۔