aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سید حشمت سہیل کی یادوں پر مبنی کتاب "یادوں کی کہکشاں" پیش نظر ہے۔جس کے متعلق خود مصنف کہتے ہیں ۔" دوستوں سے گفتگو کے دوران بعض واقعات جو میری زبان سے نکلے تھے ان کو یکجا کر کے کتابی شکل دے دی گئی ہے۔اپنے طرز کی یہ شاید واحد کتاب ہوگی ۔"یہ کتاب دراصل مصنف کی آب بیتی ہے۔ان پر بیتے واقعات ہیں۔بعض ایسے واقعات کو بھی کتاب میں شامل کیا گیا ہے جو مصنف نے کسی سے سنے ،پڑھے یا دیکھے ہیں جو دلچسپ ہیں۔زبان سیدھی سادی ،رواں ہے۔مصنف چونکہ طنزو مزاح نگار ہیں ،اس لیے یہ تحریریں بھی طنز و مزاح سے پر دلچسپ ہیں۔جو قاری کو نہ صرف مصنف کی زندگی کے چند یادگار لمحوں سے واقف کراتی ہے بلکہ کہیں زیر لب تبسم تو کہیں قہقہہ لگانے پر بھی مجبو رکرتی ہے۔