aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شمیم حنفی کاشمار عہد حاضر کے اہم ترین ناقدین میں ہوتا ہے ۔ان کی تنقید بھی اپنے ہم عصروں سے کئ سطحوں پر مختلف ہے،ان کے یہاں تنقید لکھنے کا عمل ایک معنی میں وسیع تر تخلیقی سرگرمی سے عبارت ہے ۔ فن پاروں کے اسرار تک پہنچ جانے کی جو چند مثالیں اردو تنقید میں ملتی ہیں ان میں شمیم حنفی کی تحریریں بھی شامل ہیں ۔ایک گہرا وجودی طرز فکر واحساس ان کی تحریروں کی شناخت کے طور پر ابھرتا ہے۔یہاں جو کتاب ہم پیش کر رہے ہیں وہ ان کے کالم کا مجموعہ ہے ۔مختلف موضوعات اور شخصیات پر لکھی گئیں ان تحریروں کو خالد جاوید نے اکھٹا کیا ہے۔اس کتاب میں کچھ مضامین سماجی اورتہذیبی نوعیت کے بھی ہیں لیکن شمیم حنفی کا گہرا فکری سروکار انہیں صحافیانہ سادہ ذہنی سے بہت اوپراٹھا دیتا ہے۔اسی لئے ان تحریرں کی تازگی ابھی تک باقی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets