by Tahir Masood
ye soorat-gar kuchh khwabon ke
Ahd-e-Hazir Ke Aham Adeebon Ke Interview
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
Ahd-e-Hazir Ke Aham Adeebon Ke Interview
زیر نظر کتاب "یہ صورت گر کچھ خوابوں کے" میں ادیبوں کے انٹرویوز ہیں۔ کتاب کی پہلی اشاعت میں ۱۷ ادیبوں کے انٹرویو شامل تھے، اس دوسرے ایڈیشن میں کچھ ادیبوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ان انٹریوز میں تین قسم کے موضوعات مشترک ہیں۔ ایک تو نامور ادیبوں سے ان کی شخصیت اور فن کے متعلق مختلف زاویوں سے معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ دوسرے ادب اور عصری مسائل کے حوالے سے نئی بحثیں چھیڑی گئی ہیں اور تیسرے ادبی تحریکات کو موضوع گفتگو بنایا گیا ہے۔ انٹرویوز کے ساتھ ہر ادیب کا مختصر تعارف اور ان کی تصنیفات کی تفصیل بھی درج کردی گئی ہے۔ نیز ان ممتاز ادبی و غیر ادبی شخصیات کے وضاحتی اور تردیدی خطوط بھی منسلک کئے گئے ہیں جو کسی انٹرویو کے رد عمل میں موصول ہوئے۔ ان انٹریوز میں سے بیشتر روزنامہ " جسارت" میں چھپنے کے بعد عالمی سطح پر موضوع بحث بن چکے ہیں ۔اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کچھ اضافے کے ساتھ ان انٹرویوز کو کتابی شکل دی گئی ہے۔ کچھ انٹرویو مختصر ہیں اور کچھ طویل ۔ دراصل یہ ادیب کے مزاج پر منحصر ہے۔ کچھ ادیب اپنی باتوں سے توجہ کھینچ لینے کا ہنر جانتے ہیں ۔ایسے ادیبوں کا انٹرویو طویل ہوگیا ہے جبکہ کچھ اپنی باتوں کو بنیادی نقطے پر مرکوز رکھتے ہیں تو فطری طور پر ان کا انٹرویو مختصر ہوجاتا ہے۔ پوری کتاب میں انٹرویوز سے قاری کو کئی نئی معلومات حاصل کرنے کی راہ ملتی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free