aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فارسی زبان نے مشرق وسطی، وسط اور جنوب ایشیائی خطوں کی کئی زبانوں کی صورت گری میں اہم کردار ادا کیا ہے چنانچہ انھیں زبانوں میں سے اردو زبان بھی جس نے فارسی سے کا کافی اثر قبول کیا ۔یہی وجہ ہے اردو زبان کا انداز تحریر فارسی ہے۔ سات سو سال تک فارسی ہندوستان کی سرکاری ،درباری اور عوامی زبان رہی چنانچہ فارسي زبان اردو پر کافی اثرانداز ہوئي ہے۔ زیر نظر کتاب "زبان فارسی کا اثر زبان اردو پر" سید کلیم اللہ کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے اردو زبان کے وجود میں آنے سے لیکر فارسی زبان کے اردو پر اثرات کو بیان کیا ہے، اس کتاب کے ذریعہ جہاں فارسی کے اردو پر اثرات کا پتہ چلتا ہے وہیں اردوزبان کی تاریخ اور ادوار کا بھی اندازہ ہوتا ہے ۔