Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : خلیل صدیقی

ناشر : قلات پبلشرز، کوئٹہ

سن اشاعت : 1977

زبان : Urdu

موضوعات : زبان و ادب, لسانیات

ذیلی زمرہ جات : زبان

صفحات : 262

معاون : غالب انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی

زبان کا ارتقا
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

لسانیات (linguistics) ایک ایسا مضمون ہے جس میں انسانی زبانوں کا، زبانوں کی موجودہ صورت کا اور زبانوں میں وقت کے ساتھ ساتھ ہونے والی تبدیلیوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس علم میں مختلف زبانوں کی آپس میں مشابہت کے بارے میں مطالعہ کے ساتھ ساتھ اس چیز کا بھی مطالعہ کیا جاتا ہے کہ زبانوں کا اس دنیا کی دیگر چیزوں کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ گویا لسانیات دراصل وہ علم ہے جس میں صرف انسانی زبان پر بحث کی جاتی ہے اور اس کے علاوہ کسی دوسری نظام کا مطالعہ نہیں کیا جاتا،خلیل صدیقی کی یہ کتاب لسانیات کے بنیادی مباحث کے حوالے سے ایک اہم کتاب ہے، جس میں مغربی ماہرین لسانیات سے استفادہ کرتے ہوئے ، لسانیات کے مباحث کا نچوڑ پیش کیا گیا ہے،زبان کے آغازو و مسائل سے اس کتاب میں بحث پیش کی گئی ہے،ساتھ ہی ساتھ زبان کے تغیر و تبدل اور ارتقا کے نتائج و اصول کو بھی موضوع بحث بنایا گیاہے ،لسانی ارتقا کو بیان کرنے کے لئے مصنف نے اس پوری بحث کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے ، جس میں سے پہلے حصے میں ماقبل تاریخ دور ہے جس میں زبان کی وہ ابتدائی منزل بیان کی گئی ہے جو نسل انسانی کا پیش خیمہ ہے، دوسرے حصے میں، قدیم ترین تاریخ کا دور ہے، جس دور میں اشاراتی اور ابتدائی نطقی ابلاغ سے لیکر زبان کی ابتدائی صورت تک کے مرحلوں کی تشکیل جدید ہوئی، اور تیسرے حصے میں تاریخی دور میں، زبانوں کے مختلف نظاموں اور ان کے ارتقاء کے اصول و ضوابط کا تذکرہ کیا گیاہے ۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے