aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب اردو میں شعر و ادب پر لسانیات اور لسانیاتی تجزیہ و تحلیل کے اطلاق کی اولین عملی کوششوں کا مرقع ہے۔ اور اس اعتبار سے قطعی طور پر ایک منفرد الحیثیت کار نا مہ ہے۔اسلوبیاتی مقالات پر مستقل مقالات کا یہ مجموعہ نقدِ شعر اور ادب و فن کے ادراک و شعور اور افہام و تفہیم کی ایک نئی جہت کی دریافت ہے۔ اس کتاب میں نظری مسائل پر بھی غور و فکر کیا گیاہے اور اطلاقی نوعیت کے تجزیے بھی کئے اور اردو میں یہ ایک اہم اضافہ ہے۔ اس کتاب میں نثری اور شعری اسالیب کا جو تجزیہ پیش کیا گیا ہے وہ کافی دقتِ نظر اور عرق ریزی کا نتیجہ ہے۔ مختصر یہ کہ ڈاکٹر مرزا خلیل بیگ کی یہ کتاب ادبی تنقید میں سوچ بچار کی نئی راہ کھولنے کی ایک دلچسپ کوشش ہے۔