aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو زبان میں مثنویاں لکھنے کی روایات تو بہت قدیم ہے لیکن بہت کم مثنویاں ایسی ہیں جنھیں قبولِ عام کا درجہ حاصل ہوا۔اردو ادب میں میر حسن کی سحرالبیان،پنڈت دیا شنکر نسیم کی گلزارِ نسیم اورمرزا شوق لکھنوی کی زہرِعشق سب سے زیادہ مشہور ہوئیں۔زہرِعشق کو عوام نےطرزِ تحریر،جذبات نگاری،سادگی اور محاورہ بندی کی وجہ سے پسند کیا،اس پر ڈرامے کیے گئے۔ یہ ایک مختصر داستان ہے جس میں ہیرو ،ہیروئین اور ان کی ماؤں اور ایک کنیز کے کل پانچ ہی کردار ہیں یہ مثنوی ۲۷ صفحات پر مشتمل ہے۔اسے عطیہ نشاط نے مرتب کیا اور الہٰ بادسے ۱۹۷۲میں شائع کروایا۔