aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "زخم گھونگھٹ دھوپ" سوہن راہی کا مجموعہ کلام ہے، جس میں انہوں نے اپنے تین پرانے مجموعوں سے منتخب کلام کو شامل کیا ہے، مجموعہ کے شروع میں فیض احمد فیض ، حفیظ جالندھری، پروفیسر ممتاز حسین، قتیل شفائی، ڈاکٹر فاخر حسین، اور گوہی چند نارنگ کے مضامین شامل ہیں، جن کا مطالعہ سوہن راہی کے فن کی خوبیاں واضح کرتا ہے، اس کے بعد "خوشبو کا خواب " طویل نظم ہے، جس میں شاعر نے اپنوں کی جدائی کے درد وغم کا اظہار کیا ہے، اس کے بعد تینوں مجموعوں سے منتخب شدہ کلام کو پیش کیا گیا ہے، جس میں غزل، نظم، گیت اور قطعات شامل ہیں، نظمیں مختصر ہیں البتہ چند نظمیں طویل بھی ہیں۔ نظموں میں غم زندگی کا نقشہ کھینچا گیا ہے، پریشانیوں و تکالیف کو بیان کیا گیا ہے، اخلاقی قدروں کے زوال کا ماتم کیا گیا ہے، وطن کی محبت کو بیان کیا گیا ہے، مناظر فطرت کی عکاسی کی گئی ہے، صلیبیں ، سچ کا درد، سود و زیاں ان کی اہم ترین نظمیں ہیں، برطانیہ کے نسلی فسادات سے متاثر ہو کر تین نظمیں کہی گئی ہیں، آئیرلینڈ کے احوال سے متاثر ہو کر "قاتل صدائیں" نظم کہی گئی ہے، گیت بھی خوب ہیں، جو روایتی موضوعات کو بخوبی پیش کرتے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free