aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر افسانوی مجموعہ ڈاکٹر عزیز اللہ شیرانی کا ہے جس میں ان کے کل اکیس افسانے شامل ہیں۔ جہاں تک فکشن پر ان کے اپروچ کا سوال ہے اس معاملے میں کچھ پہلو ایسے ہیں جو ان کے افسانوں کے بنیادی مقدمات میں شامل ہیں۔ مثلاً ان کے نزدیک افسانہ نگاری کے اسلوب میں گہری سوچ اور فکر، کردار اور بیان کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ اس کا خیال انہوں نے اپنی افسانوں میں بھی رکھا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے افسانے خالص تخلیقی اور اختراعی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے اپنے افسانوں میں کہانی کی آبیاری سماج اور ماحول کے درمیان رہ کر کی ہے اسی لیے انہوں اس بات کی بھرپور کوشش کی ہے وہ افسانوں کے ذریعہ سماج اور تہذیب کے مرقعے کو پیش کریں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free