aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اصول معاشیات انسانی اختراعات میں سب سے اہم اصول کے طور پر دنیا بھر میں تسلیم ہے۔ جب زر کی کوئی شکل متعین نہ تھی اس وقت مبادلہ کے لئے غلہ، برتن، کھال، مویشی یا دیگر گھریلو مادے بھی استعمال میں لائے جاتے تھے۔ موجودہ وقت میں ان اشیا کو زر کے بطور استعمال میں لانے کی روایت قائم ہے، تاہم اب زر کی ایک معینہ شکل ہے اور اس سے مالیات عامہ کی راہ میں بینک کاری کے عمل کو کافی فروغ حاصل ہوا ہے۔ زیر نظر کتاب ’زر، بینک کاری اور مالیات عامہ‘ گو کہ اقتصادیات (کامرس) کے اردو طلبا کے نصاب کو دھیان میں رکھ کر میں تیار کیا گیا ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کتاب سے دوسرے اہل ذوق بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔