aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "زر سے ذات" عفت قریشی کا ناول ہے ۔جو دراصل لالچ ،حرص اور خود غرضی کی ایک ایسی داستان ہے۔جوایک دولت مند معزز خاندان کی مغرور اور خود غرض عورت "بڑی اماں" اوراس کی بہو جو ایک شریف مگر مفلوک الحال بیوہ کی بیٹی ہے۔ان دو کردار وں کے گرد كہانی گھومتی ہے۔لالچ اور خود غرضی کی اپنی الگ نفسیات ہوتی ہیں۔لالچی ہوس زدہ شخص کے نزدیک کوئی شے نرم و نازک نہیں ،قابل احترام نہیں ،محبت کے لائق نہیں،ان کو حقیقت میں محبت صرف پیسے سے ہوتی ہے۔اگر پیسہ اور اولاد کے درمیان کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑجائے تو انسان کی حقیقت کا علم ہوسکتا ہے کہ اسے اولاد سے زیادہ محبت ہے یا دولت سے۔زیر نظر ناول انسان کی اسی لالچ اور حرص کی کہانی ہے ۔جو ماں کے ایسے کردارپر مبنی ہے جس نے اپنی لالچ اور ہوس کے ذریعے اپنے بیٹے کی شخصیت کو بالکل مسخ کر دیتی ہے۔یہ ایک دلچسپ ناول ہے۔بیان میں سادگی اور پرکاری ہے۔برجستہ ،خوبصورت اور برمحل مکالمے ،موزوں الفاظ کا چناؤ کہانی کی جان ہیں۔ناول کی یہی خوبیاں قاری کو بے حد متاثر کرتی ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets